Post On Corona

Fatwa 1
April 4, 2020

Post On Corona

بسم اللہ الرحمن الرحیم مسلمانوں سے توجہ کی گزارش محترم حضرات اس وقت پوری انسانیت اور پورا عالم کروناوائرس جیسے مہلک وجان لیوا وبائی مرض کا شکار ہے۔ممالکِ عالم کی حکومتیں باوجودتمام تر انتہائی مجرب ومفید ترین،طاقتور وموثر ادویات اور جملہ طبی ضروریات وسہولیات کی فراہمی کے، کروناوائرس جیسے مرض ِلاعلاج (فی الحال) کے سامنے بے بس وقاصر ہوچکی ہیں۔ ہر روز اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ہر طرف نفسی نفسی کا عالم اور قیامت کا سماں ہے۔اِن وحشتناک حالات میں جہاں مرکزی سرکار نے بہت ساری پابندیاں اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا شہریوں کوپابند کیا ہے وہیں کرناٹک کی صوبائی سرکارکے حکم پرمحکمہ ء اقلیتی امور ووقف نے بھی 31 مارچ 2020تک کرناٹک کی تمام مساجد میں پنجگانہ وجمعہ کی ادئیگی پر پابندی عائد کرتے ہوئے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عبادات اپنے اپنے گھروں ہی میں ادا کرلیں۔ مساجد میں نمازی صفوں میں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہوتے ہیں اور بعد نماز مصافحہ ومعانقہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کروناوائرس کے بڑھ جانے کا خدشہ وخطرہ شدیدتر ہوسکتا ہے(دکن ہیرالڈ مورخہ 24 مارچ2020)۔مذکورہ سرکاری سرکولر کے علاوہ رائے مشورہ کرنے پرماہرین واطبائے مسلمین نے بھی یہی بتایا کہ سماجی دوری اِس مرض کو روکنے کا سب سے موثر ترین طریقہ ہے۔ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ جب ضرورت شدیدہوا ورشرعی عذر پیش نظر ہو تو ا یسے موقعے پر شریعت کے احکامات میں یُسر وسہولت کی گنجائش ہے اور عبادات میں ڈھیل دی جاتی ہے۔ لہٰذا جملہ اہل اسلام ومسلمانان ِاہلسنت کرناٹک سے مخلصانہ وپرزور گزارش ہے کہ پنجگانہ کو اپنے اپنے گھروں میں (اگرممکن ہوتو باجماعت) اداکریں،مسجدوں میں اذانیں بغیر مائک کے دھیمی آوازوں میں پکاریں او مساجد کے امام وموذن وخُدَّام جو مساجد کے احاطے میں رہتے ہیں اہل محلہ کو شامل کئے بغیر نمازوں کا اھتمام کریں۔۔نوٹ!قیام جمعہ کے لئے چونکہ جماعت شرط ہے اور دیگر بہت ساری شرائط ہیں اِس لئے مساجد کے دائرے میں رہنے والے امام وموذن وخدام حضرات چاہیں تو جمعہ قائم کرلیں ورنہ تنہا تنہابغیر اذان واقامت کے ظہر کی نماز ادا کریں (بہارشریعت حصہ چہارم جمعہ کا بیان)۔ شہروں میں یا کہیں بھی تعزیرات ہند کے تحت دفعہ 144 یا کرفیو لاگو ہونے کی صورت میں گھروں سے باہر نکلنے پر قانون کی خلاف ورزی ہوگی جس پر سزا ہوسکتی ہے۔ قرآن کریم میں ہے (الف) لایکلف اللہ نفسا الا وسعھا(البقرہ ۲ آیت ۶۸۲)ترجمہ!اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر۔(ب)لایکلف اللہ نفسا الا مااٰتٰھا(الطلاق ۵۶آیت ۷)ترجمہ!اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابل جتنا اسے دیا ہے۔(ج)مایرید اللہ لیجعل علیکم من حرج(مائدہ آیت ۶)ترجمہ! اللہ نہیں چاہتا کہ تم پر کچھ تنگی رکھے۔(د) یرید اللہ بکم الیسر ولایرید بکم العسر (البقرہ آیت ۵۸۱)ترجمہ! اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوب اور ہم سب کے لئے شفائے قلوب رحمت دوجہاں حضور سیدنا محمدر سول اللہ ﷺ کے وسیلے سے عالم انسانیت پر رحم فرمائے اور اس بیماری سے ہم سب کو جلداز جلد نجات عطاکرے۔آپ سے یہ بھی گزارش ہے کہ اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گھروں میں توبہ واستغفار کریں اور اِن دعاؤں کو کثرت سے پڑھتے رہیں۔(الف)اَلّٰلھُمَّ عَافِنِی فِی بَدَنِیْ اَلّٰلھُمَّ عَافِنِی فِی سَمْعِی اَلّٰلھُمَّ عَافِنِی فِی بَصَرِیْ لَااِلٰہَ اِلَّااَنْتَ(حضور اکرم ﷺ نے یہ دعا ئیں ہمیں سکھائی ہے کہ) اے اللہ میرے بدن کو عافیت دے،اے اللہ میری سماعت میں عافیت دے اور اے اللہ میری بصارت میں عافیت دے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔(ب)اَلّٰلھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرْصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُزَامِ وَمِنْ سَءِّی الْاَسْقَامِ ترجمہ! اے اللہ مجھے تیر ی پناہ میں رکھ سفید داغ کے مرض سے،پاگل پن سے،کوڑھ کے مرض سے اور ہر قسم کے متعدی امراض ووباء سے۔۔ افضل العلماء مفتی محمدعلی قاضی مصباحی جمالی نوری ایم اے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *