parallax background

Naat Khawan| نعت خواں

بحیثیت نعت خواں!علامہ قاضی صاحب ایک بہترین نعت خوا ں بھی ہیں۔بڑے بڑے جلسوں میں اور مخصوس دینی محفلوں میں جب وہ جھوم کر والہانہ انداز میں نعت شریف پڑھتے ہیں تو اچھے اچھوں پر کیف طاری ہوجاتا ہے۔ساؤتھ امریکہ کے تبلیغی دوروں میں آپ نے وہاں کے مسلمانوں کو اپنی نعت خوانی کے ذریعے اپنا ایساعاشق و دیوانہ بنالیا کہ وہاں کے مسلمان مرد ہوں کہ عورتیں اور بچے ہوں کہ بچیاں سب نے آپ ہی کی پڑھی ہوئی نعتیں پڑھنا شروع کردیا اور جب کبھی افضل العلماء کا وہاں دورہ ہوا تو ہر محفل میں آپ سے نعت پڑھنے کی نہ صرف فرمائش کی گئی بلکہ اصرار کے ساتھ نعت کے ابتدائی اشعار کو سنا کر آپ سے اسی نعت کو گنگنا نے کی گزارش کی جاتی جو آپ نے وہاں کئی دفعہ پڑھاتھا۔چونکہ سرینام(ساؤ تھ امریکہ)کی سرکاری اور عام بول چال ڈچ ہے یہاں اردو پڑھی لکھی نہیں جاتی ہے ہاں ہندوستانی آپس میں ملی جلی ہندی،بھوجپوری اور ہندوستانی زبانیں جب آپس میں ملتے ہیں تو بولتے رہتے ہیں۔اِن حالات میں افضل العلماء نے ڈچ رسم الخط میں اردو کی نعتیں مرتب کروا کرایک نعتیہ گلدستہ تیار کروایا تاکہ ہر ایک اس سے استفادہ کرسکے۔