Alim | عالم
Afzalul-Ulema Hazrat Allama Maulana Alhaj Mufti Mohamed Ali Qazi Sahab Qibla is a Senior very respectful competent selfless and having young courage sincere active Alim e Deen. Afzalul-Ulema is always passionate and energetic towards the service of Islam in a peaceful way.
بحیثیت عالم! علمائے دین کا مرتبہ!علمائے دین کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت،دین مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اور تعلیماتِ قرآن وسنت کی ترویج واشاعت کیلئے بھیجا ہے۔حضور فرماتے ہیں وَاِنَّ اَلْعُلْمَاءَ وَرَثَۃُ الْاَنْبِیَاء (انوار الحدیث) یعنی علمائے دین بے شک انبیائے کرام کے وارث وجانشین ہیں۔ہر دور میں علمائے دین نے دینِ حق کو دنیا میں پھیلایا،ایمان واسلام کا اجالا عام وتام کیا اور بندگان ِخدا کو راہِ راست پرلگایا۔صحابہ کرام ہوں کہ تابعین، تبع تابعین ہوں کہ ائمہ مجتھدین اور اکابراولیاء ِامت ہوں کہ مشائخ طریقت یہ سب کے سب شریعت مصطفوی کے علما ء واصفیاء تھے اور اِن سب نے دین کی نصرت و حمایت کی،دین کو دین کی روشنی میں سمجھایا اوراسلام کو اپنے اخلاق وکردار کے سانچے میں ڈھال کر لوگوں کو بتلایا۔اگر علمائے دین نہ ہوتے تو قرآن وسنت کا سمجھنا دشوار ہوجاتا،مساجد سے قرآن واذان کی آوازیں نہ سنائی دیتیں اور مدارس وجامعاتِ اسلامی سے قَالَ اللّٰہُ وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ(فرمودات ِقرآن و ارشاداتِ حضور صاحبِ قرآن صلی اللہ علیہ وسلم) کی مبارک صدائیں بلند ہونا کب کی بند ہوجاتیں۔اس لئے امت مسلمہ کو ہر وقت ایسے علما کی ضرورت ہے جو علم وحکمت کے پیکر ہوں، جو تقوی وطہارت سے مزیَّن ہوں،جو اخلاص وعمل کی دولت سے مالا مال ہوں،جو صبر وحوصلے کی آہنی قوت کے مالک ہوں اور جو عزم و ہمت سے دین کا کام کرنے کے عادی ہوں۔ افضل العلماء حضرت علامہ ومولانا ا لحاج مفتی محمد علی صاحب قبلہ قاضی،مصباحی،جمالی، ایم اے جنوب ہندا ورخصوصاً صوبہ ء کرناٹک کے ایک بزرگ اور ایک انتہائی باوقار وباصلاحیت،خوددار وجواں ہمت،بااخلاص وبا عمل، اسلام واہلسنت کے لئے ہر وقت جذبہ ء خدمت سے تازہ دم اور اسلامیانِ ِہندومسلمانانِ اہل سنت کے حوالے سے روز وشب فکرمند رہنے والے عالم دین ہیں